Print this page

مرکزی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم ناصرشیرازی کی سربراہ پختونخواہ عوامی ملی پارٹی محمود خان اچکزئی سےملاقات

21 نومبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی پختونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال اور دو طرفہ دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا  جبکہ پاکستان میں آئین وقانون کے بگڑتی صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار کیاگیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کے پامالی کو مسترد کیا ۔عوام کے حقوق کو ترجیح قرار دیتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree