Print this page

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کی مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد

25 دسمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام اسلام آباد) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، کرسمس کا تہوار ہمیں عالمگیر محبت، بھائی چارے، رواداری اور ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت پوری دنیا میں امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت سمجھی جاتی ہے، آپ نے محبت اور ہمدردی جیسی الہی اقدار کی تبلیغ کی، آئین پاکستان میں سب کو اپنی اپنی عبادات کرنے کا حق حاصل ہے اور ملک میں امن و محبت کا فروغ وقت کی اشد ضرورت بھی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree