Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا وفدکے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفترکا دورہ

11 جنوری 2025

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےوائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی اور دیگر اہم اراکین کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا۔

 دورے کے دوران انہوں نے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کو مسئلہ فلسطین اور غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈبلیوایم وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree