Print this page

ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے لیبیا کشی حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں وصول کرکے ورثاء کے حوالے کردیں

27 فروری 2025

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے رکن قومی اسمبلی انجینئرحمید حسین نے وفاقی وزراء اور دفتر خارجہ کے ذمہ داران کے ہمراہ لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ضلع کرم پاراچنار کے مسافروں کے جنازےاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وصول کیئے اور لواحقین کے حوالے کرتے ہوئے اس سانحے پر گہرے رنج و غم اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غربت، عدم تحفظ اور نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ جب نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع ختم ہو جائیں تو وہ خطرناک راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے اپنے تشہیری منصوبوں پر قومی خزانہ برباد کر رہی ہے جبکہ پاکستان کے معصوم شہری روزگار کی تلاش میں غیر ممالک میں جا کر اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ اس سنگین مسئلے کو ایوان میں اٹھائیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree