Print this page

شہید قائد علامہ عارف حسینی ؒ کی 30ویں برسی کے اجتماع کی تیاریوں کیلئے10رکنی کور کمیٹی کی تشکیل

28 جون 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، انتظامات کے حوالے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام مرکزی آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں علامہ اقبال بہشتی اور نثار فیضی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رابطہ مہم اور نشرواشاعت بھرپور انداز میں شروع کرنے پر زور دیا گیا۔ برسی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے 10 رکنی کور کمیٹی کا بھی اعلان کیا گیا۔ کمیٹی میں ملک اقرار حسین، علامہ اصغر عسکری، ڈاکٹر یونس، علامہ اقبال بہشتی اور میڈیا سیل کا نمائندہ شامل ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree