عارف بااللہ، ولی خدا شہیدقائد عارف حسینیؒ کی30ویں برسی کا مرکزی اجتماع 5اگست کو پریڈ گرائونڈاسلام آباد میں منعقد ہوگا، علامہ مختارامامی

01 اگست 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان کے عظیم سیاسی ومذہبی رہنماعلامہ شہید عارف حسین کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی ،اس سلسلے میں 5اگست کو پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں عظیم الشان حمایت مظلومین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یوں تو بڑے بڑے سیاسی و مذہبی رہنما گذرے جن میں سر فہرست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جو ایک سیکولر سیاسی جماعت کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ مقبول عوامی لیڈر تھے اسی طرح اس وقت میں پاکستان کی سب سے بڑی دینی جماعت جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی ایک دانشور ،عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم سیاسی لیڈر بھی تھے لیکن عارف حسینی کا شمار ان سب میں ایک منفرد حیثیت سے ہوتا ہے وہ نہ صرف ایک مذہبی و سیاسی رہنما تھے بلکہ وہ ایک عالم با عمل ، ایک عارف باللہ، اور ایک ایسے ولی خدا تھے جو خاکی ہونے کے باوجود افلاک سے رابطہ رکھتے تھے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ وہ ایک ایسے مرد قلندر تھے جس کی آنکھ بینا تھی یہی وجہ ہے کہ وہ ملت کے فرد فرد کے دلوں پر بسے ہوئے تھے ضیاء الحق کے آمرانہ دور میں جب ہر زبان پر تالے لگ گئے تھے جراتیں تھک چکیں تھیں تو سید عارف بانگ درا کی مانند نمایاں ہوئے اور تمام سکیولر اور مذہبی جماعتوں کے درمیان ایک امید بن کر ابھرے یہاں تک کہ اس وقت سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے کئی بار برملا طور پر اس بات کا اظہار کیا کہ اگر سید عارف حسینی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کریں تو آمریت کے خلاف ایک متحدہ جدو جہد کی جاسکتی ہے لیکن وہ اس جدوجہد کو جس تناظر میں دیکھ رہے تھے عارف حسینی کو اس سے کوئی دلچسپی نہ تھی کیونکہ اقتدار کا حصول اور کرسیوں کی بندر بانٹ عارف حسینی جیسے عظیم قائدین کے نزدیک سوائے معاشرہ سازی اور عدالت کے قیام کے وسیلے کے علاوہ کسی قسم کی کوئی حیثیت نہیں رکھتی تھی ۔وطن عزیزکی پالیسوں میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی سخت مخالف تھے،پاکستان کے امن اور استحکام کی خاطر مسلسل جدوجہدکرتے رہے اور اسی راہ پر انہوں نے جام شہادت نوش کیا ۔لہذا مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہرسال کی طرح اس سال بھی عظیم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کا پروگرام بھر پور انداز میں عظیم الشان طریقے سے منائے گی اور ر شہید قائد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملک بھر سے ہزاروں عاشقان قائد 5اگست کو پریڈگراونڈ کا رخ کریں گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree