Print this page

21 ویں صدی میں بھی عوام صاف پانی معیاری تعلیم صحت اور صفائی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

12 فروری 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) شہر کے مسائل اور ان کا حل کے عنوان سے گرین لینڈ ہوٹل میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہر اور ضلع کے مسائل صحت صفائی پینے کا صاف پانی قبائلی تنازعات اور تعلیم پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے قبائلی تنازعات میں معصوم انسانوں کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نےکہا کہ 21 ویں صدی میں بھی عوام صاف پانی معیاری تعلیم صحت اور صفائی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ معاشرے میں موجود نقائص کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ان اچھے انسانوں کی تعریف کی جائے جو پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree