Print this page

بھکر کے ضمنی انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے عوامی تحریک کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

28 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (بھکر) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما بشارت جسپال اور راجہ زاہد نے بھکر کے حلقہ پی پی 48 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے پولیٹکل سیکرٹریٹ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی سے ملاقات کی۔ اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔ایم ڈبلیوایم کے پولیٹیکل سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں میں طے پایا کہ بھکر کے حلقہ پی پی 48 کے ضمنی انتخاب میں نذر کہاوڑ، پاکستان عوامی تحریک کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے احسان اللہ خان بلوچ انکے کورنگ امیدوار ہوں گے، نذر کہاوڑ کل جلوس کی صورت میں احسان اللہ  خان کے گھر آئیں گے اور احسان اللہ خان کو ساتھ لے کر مشترکہ فارم جمع کرائے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک تحصیل ناظم کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ یہ بھی طے پایا ہے کہ الیکشن کے متعلق تمام تشہیر دونوں جماعتوں کے مشترکہ نام پر ہوگی، ٹکٹ دینے کی تقریب میں دونوں جماعتوں کے قائدین موجود ہوں گے، وہاں پر مشترکہ میٹنگ میں ٹکٹ اور تحصیل ناظم کے امیدوار کا میڈیا کے سامنے اعلان کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی پر  ڈاکٹر طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس جعفری کیساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور انکا شکریہ ادا کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree