جمعہ بیس فروری کو ملک بھر میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف ’’یوم احتجاج ‘‘ منایا جائے گا، علامہ ناصرعباس جعفری

20 فروری 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بدھ کی شام کو شکریال روڈ راولپنڈی پر واقع مسجد القائم میں ہونیو الے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردانہ کاروائیاں در اصل نواز حکومت کی دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کرنے اور انکو تحفظ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا شاخسانہ ہے، ان کاکہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے جان وما ل کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہیں تاہم حکومت پنجاب ہو یا حکومت سندھ اپنا حق حکمرانی کھو چکی ہیں۔علامہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر میں سانحہ راولپنڈی کے شہداء اور زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جمعرات کو ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو ملک بھر میںیوم سوگ جبکہ جمعہ بیس فروری کو ملک بھر میں یوم احتجاج منائیں گے اور ملک بھر کی تمام مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پوری دنیا اور بالخصوص تکفیری دہشت گرد ٹولہ اور اس کی سرپرست وفاقی و صوبائی حکومتیں اچھی طرح سے جان لیں کہ ہم شہادت سے نہ تو ڈرنے والوں میں سے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا خوف ہمیں ہمارے عقیدے سے دور کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں چوہدری نثار اور شہباز شریف اگر کالعدم دہشت گرد گروہوں سے خفیہ ملاقاتوں میں دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی نہ کرواتے تو شاید سانحہ حیات آباد مسجد پشاور اور پھر اب شکریال روڈ جیسے افسوس ناک سانحات وقوع پذیر نہ ہوتے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ مسجد القائم راولپنڈی میں وزیرا عظم نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت آئی جی پنجاب کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افواج آرمی پبلک اسکول کے سانحہ اور مساجد میں ہونے والے بم دھماکوں میں تفریق نہ کرے، خواہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کاہو یا مساجد میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیاں ہوں، دونوں اطراف میں نقصان پاکستانی ملت کا ہو رہاہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ جنرل راحیل شریف فی الفور ضرب عضب آپریشن کو ملک گیر سطح پر شروع کریں ،ان کاکہنا تھاکہ عوام اپنے جان و مال کے تحفظ کے لئے افواج پاکستان کو اپنا آخری مدد گار سمجھ رہی ہیں کہیں ایسا نہ ہوں کہ عوام پاکستان افواج پاکستان سے بھی مایوس ہو جائیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ راولپنڈی میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree