Print this page

جیو نیٹ ورک کے مالک میر شکیل الرحمن کی علامہ امین شہیدی سے ملاقات، قابل اعتراض پروگرام نشر کرنے پر معذرت خواہی

27 فروری 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) جنگ جیو، دی نیوز گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں انہوں نے 22 فروری کو جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں مہمان احمد لودھیانوی کی طرف سے اہل تشیع کی تکفیر ہونے اور متنازع مواد نشر ہونے پر دلی معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ آئند جیو مکمل طور پر کوشش کریگا کہ ایسا عمل نہ ہو جس سے کسی بھی مکتب فکر کی توہین ہو یا تکفیر ہو۔ انہوں نے کہا کہ جیو پر چلنے والا مواد قابل مواخذہ ہے جس کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی۔ میر شکیل الرحمان نے کہا کہ اہل تشیع کے مطالبے پر وہ خود پیش ہو کر باضابطہ طور پر معافی کے خواستگار ہیں۔ دوسری طرف آج شام آٹھ بجے جیو کے پروگرام نیا پاکستان میں علامہ امین شہیدی ٹاک شو میں شرکت کریں گے اور مکتب اہل بیت (ع) پر لگائے جانے والے الزامات کا دفاع کریں گے۔ یاد رہے کہ 22 فروری کو احمد لودھیانوی کو طلعت حسین کے پروگرام میں مدعا کیا گیا تھا جس میں کالعدم تنظیم کے سرپرست نے مکتب اہل بیت کی توہین کی تھی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree