داعش نے کربلا ، نجف و کاظمین کے مقامات مقدسہ کی جانب پیش قدمی کی تو پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہو گی،علامہ امین شہیدی

23 جون 2014

وحدت نیوز(حیدر آباد)امریکہ ، اسرائیل اور سعودیہ اپنے مضموم عزائم کی تکمیل کے لئے عراق میں خانہ جنگی کو ہوا دے رہے ہیں ، تکفیریوں کے لئےشام کی شکست کا زخم بہت گہرا ہے،مقدس مقامات کی حرمت کی پاسداری کسی خاص مسلک کی ذمہ داری نہیں ، عواقی عوام کے جذبے صادق ہیں ، مرجعیت ہی بہترین قیادت ہے، عراق میں ذلت و رسوائی دشمنان اسلام  کاجلد مقدر بننے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام قدم گاہ مولا علی ع تا پریس کلب تک نکالی گئی تحفظ کربلا و نجف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں خواتین و حضرات کی بری تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز ، پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے تھے، جن پر دہشت گردی مردہ باد، داعش تکفیری نامنظور، شیعہ سنی بھائی بھائی اور دیگر نعرے درج تھے، جب کہ  مقررین میں ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربائی، ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآبادکے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی،علامہ گل حسن مرتضوی اوردیگر شامل تھے۔

 

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتیں عراق میں جاری یک طرفہ دہشت گردی کو شیعہ سنی لڑی کا نام دینے کی کوششیں کر رہی ہیں ، اس سازش میں بعض بین الاقوامی خبر رساں ادارے بھی شامل ہیں ، عراق میں داعش کے حملے کے بعد حضرت آیت اللہ سیستانی کے جہاد کے فتویٰ اور اہل سنت مفتیان کرام کی جانب سے جہاد کے اعلان سے دشمنوں کی تمام ترسازشیں دم توڑ گئی ہیں ، اس وقت عراق کے تمام شیعہ سنی یک ، دل ، یک جان ہو کر اپنے مادر وطن سمیت مزارات مقدسہ کا دفاع کر نے مصروف ہیں ، انہوں نے مذید کہا کہ اگر ان بذدل دہشت گردوں نے کربلا ، نجف، کاظمین اور بغداد میں موجود مقامات مقدسہ کی جانب سے ایک قدم بھی بڑھایا تو پوری دنیا شیعہ سنی عوام کو ان تکفیریوں کے خلاف صف آرا دیکھے گی،پوری دنیا کے مسلمان اکھٹے ہو کر ان یزیدیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، تکفیری پوری دنیا میں دہشت گردی کر رہے ہیں جس کے پیچھے امریکا،سعودی عرب، اسرائیل اور پاکستان دشمن عناصر کا ساتھ ہے کربلا اور نجف کے مزارات مقدسہ کو کوئی بھی نقصان پہنچا یا گیا تو پوری امت مسلمہ اس بر بریت کے خلاف میدان عمل ہو گی۔

 

ان کامذید کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اگر چہ پنجاب اور پوری ملک میں ان تکفیر یوں کو تحفظ د ے رہی ہے اور لاہور جیسے سانحات ا ور اسلام آباد میں دھماکے در حقیقت ہمار ی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، پاکستان فوج کے ضرب عضب آپریشن نے اچھے نتائج دینا شروع ہی کیئے تھے کہ لاہور میں پنجاب حکومت نے دہشت گر دی کر کہ مظلوموں کو قتل کیا تاکہ آپریشن کے نتائج اور دہشت گردوں کی تقویت دینے کی کوشش کی جار ہی ہے ، علامہ محمد امین شہیدی نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کی محفوظ پنا گاہ ہے۔ عراق اور شام میں جو حالات یزیدی سو چ نے تکفیریاں پیدا کی ہیں وہ اسی سوچ کے حامی ہیں جن سے پاک فوج وزیرستان میں لڑ رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree