روضہ حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ اورجنت البقیع کی مسماری امت مسلمہ کے ماتھے پر بدنماداغ ہے،علامہ ناصر عباس جعفری

13 جولائی 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقعہ پر ہرتالی کیمپ میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری تاریخ اسلام کا سیاہ باب ہے۔اہل بیت اطہار علیہم السلام ، ازواج رسول کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہا کے مرقد مبارک عالم اسلام کے لیے مقامات مقدسہ ہیں۔ان کی حفاظت امت مسلمہ پر واجب ہے۔عالم استکبار اپنے آلہ کاروں کے ذریعے شعائر اللہ کی توہین کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔داعش ،النصرہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر صیہونی طاقتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینے میں مصروف ہیں تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بدنما بنا کر پیش کیا جا سکے۔اس سازش کے پس پردہ سعود و یہود گٹھ جوڑ کار فرما ہے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین کے نام پر واویلا کرنے والوں کی جنت البقیع کے معاملے پر خاموشی منافقانہ طرز عمل ہے،روضہ حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ اورجنت البقیع کی مسماری امت مسلمہ کے ماتھے پر بدنماداغ ہے، ۔اہلبیت رسول ﷺ اور صحابہ کرام کی 1400 سو سالوں سے موجود قبروں کو بلڈوز کیا جانا اسلام کی مقتدر شخصیات کی سخت ترین توہین ہے۔جس پر تمام مسلمانوں کو بلا تخصیص مسلک آواز بلند کر کے رسول کریم ﷺ سے محبت کا ثبوت دینا چاہیے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا دختر رسول کریم ﷺ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو اپنی اصلی حالت میں لائے جانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا ہو گا کیونکہ یہ عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مطالبہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree