Print this page

سرزمین پاکستان پر بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں منعقدہ قومی امن کنونشن کا کردار کلیدی ہے،علامہ شفقت شیرازی

16 جنوری 2014

وحدت نیوز (دمشق) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ سرزمین پاکستان پر بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور شیعہ وحدت کی فضا پیدا کرنے میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں منعقدہ قومی امن کنونشن کا کردار کلیدی ہے، اس تاریخ ساز اجتماع میں ملت اسلامیہ کے تمام مکاتب فکر کے علاوہ غیر مسلموں نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی اور ثابت کیا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری طرح متحد اور منظم ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ شام کے دوران دمشق میں استقبالیہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ عاشورہ راجہ بازار راولپنڈی پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بونے اور میلاد النبی ؐو عزاداری امام حسین ؑ کے جلوسوں کو محدود کرنے کی سنگین سازش تھی جسے شیعہ سنی وحدت کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے اور ملت تشیع پاکستان کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کرنے والے آج خود تنہا کھڑے ہیں اور کوئی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ، انہوں نے کہا کہ تکفیریوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں اور بم دھماکوں و خود کش حملوں کے خدشات کے باوجود اربعین امام حسین ؑ اور میلاد النبیؐ کے جلوسوں کا پر امن انعقاد شیعہ سنی اتحاد اور وحدت کا ثمر ہے ، انشاء اللہ وحدت کی اس فضا کو بر قرار رکھا جائے گا ، قبل ازیں علا مہ سید شفقت عباس شیرازی اپنے اس اہم دورہ کے دوران دمشق پہنچے تو وہاں مومنین نے ان کا فقید المثال استقبال کیا ، علامہ شفقت شیرازی نے انہیں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال، موجودہ حالات اور بالخصوص سانحہ راجہ بازار اور چہلم امام حسین ؑ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree