شہید علامہ دیدار جلبانی اور انکے محافظ شہید سرفراز بنگش کی نماز جنازہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر اقتداء ادا کر دی گئی

04 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید علامہ دیدارعلی جلبانی اور ان کے محافظ شہید سرفراز بنگش کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ پرادا کر دی گی، نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر اقتداء ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماعلامہ امین شہیدی ،علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ صادق رضا تقوی ،علامہ احمد اقبال ، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ محمد علی حسینی ،علیِ حسین نقوی ، حسن ہاشمی،علامہ محمد حسین کریمی، ہیت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ کے صدر علامہ شیخ حسن صلاح الدین ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین ،مرکزی تنظیم عزاء کے صدرسلمان مجتبیٰ ، جعفر یہ الائنس کے رہنما علامہ باقر زیدی ، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدرعلامہ نثار قلندری ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماعلامہ ناظر تقوی سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام ، ذاکرین عظام اور ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی اداگئی کے بعد شہید علامہ دیدار علی جلبانی کے جسد خاکی کو خصوصی طیارے کے ذریعے سکھر روانہ کیا گیا ، سکھر ایئر پورٹ سے بذریعہ ایمبولینس ان کے جسد خاکی کو انکے آبائی علاقے ٹھری میر واہ منتقل کیا گیا جہان انکی تدفین عمل میں آئی ، جبکہ انکے ساتھ جام شہادت نوش کر نے والے ان کے محافظ شہید سرفراز حسین بنگش کا جسد خاکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدجلوس کی صورت میں قبرستان وادی حسین منتقل کیا گیا جہاں ان کی تدفین عمل میں آئی ، اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، ہر آنکھ اشکبار تھی ، سوگواران ایک دوسرے کو دلاسے دے رہے تھے جبکہ شہداء کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال تھے ۔ شرکائے جنازہ نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم تھامے ہو ئے تھے جن پر لبیک یاحسین علیہ السلام درج تھا ۔ شرکائے جنازہ نے یزیدیت مردہ باد اور حسینیت زندہ باد کے فلک شکاف نعرے بھی لگائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree