شیعہ سنی عوام کی بیداری نے عزاداری کے دشمنوں کی آرزوں کو خاک میں ملادیا، علامہ ناصرعباس جعفری

05 نومبر 2014

وحدت نیوز (راولپنڈی) ملک بھرمیں تمام مسلمانوں نے نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین  کی عظیم قربانی کی یاد میں مجالس محافل اور جلوس ہائے عزاء کے انعقاد میں  اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کرکے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیا ،امام عالی مقام  کی عظیم قربانی کا مقصد ظلم و تشدد کی نفی اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے تھا آج امت مسلمہ کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ مشن حسینی پر عمل کرتے ہوئے وقت کی ظالم جابر قوتوں اور انتہا پسند دہشت گردوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے راولپنڈی میں مرکزی جلوس کے اختتام پرامام بارگاہ قدیمی میں  عزاداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پرامن طریقے سے جلوس ہائے عزا کا انعقاد کا سہرا امت مسلمہ کی وحدت اور بھائی چارے کے سر ہے آج شیعہ سنی میں تفرقہ ڈالنے والے اسلام اور ملک دشمن گروہ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، انشااللہ جس طرح عاشور پر ہمارے اہلسنت بھائیوں نے جس اتحادکا مظاہرہ کیا انشااللہ ماہ ربیع الاول میں ملت جعفریہ اتحاد امت کا مثالی عملی مظاہرہ اپنے اہلسنت بھائیوں کیساتھ مل کر کرینگے، انہوں نے اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یوم عاشور کے ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی قانون اور آئین کی عملداری میں کردار ادا کرتے رہینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree