طالبان کے دفاتر کھلوانے والے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کا جواب دیں ، علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری

27 ستمبر 2013

وحدت نیوز ( لاہور ) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ عبد الخالق اسدی صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب نے چار سدہ میں دہشت گردوں کی بر بریت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خدداد پاکستان کے محب وطن عوام پر آئے دن حملوں کے بعد حکمرانوں کی خاموشی اور دہشت گردوں کے سامنے بے بسی ایک المیہ سے کم نہیں ۔ موجودہ حکمرانوں میں بحرانوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں قوم کو دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے ۔

تحریک انصاف کے سر براہ قوم سے معافی مانگیں انہو ں نے 70 ہزار سے زائد شہدا ئے پاکستان کے قاتلوں کو دفتر کھلوانے کا مطالبہ کر کے وارثان شہدا ء کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کیا نئے پاکستان کا مطلب محب وطن عوام کا قتل عام اور دہشت گردو ں کی حفاظت کرنا ہے ۔ ؟
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف بر وقت اور بھر پور کا روائی ملکی سا لمیت اور استحکام کے لیے نا گزیر بن چکی ہے ۔

صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے چار سدہ دہشت گردی کی مذ مت کر تے ہو ئے کہا کہ دہشت گردی کا اصل ہدف پاکستان کو نا کام ریاستوں کے صف میں کھڑا کرنا ہے ہمارے نا اہل حکمرانوں میں بیرونی سازشوں کے مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں۔ایں آر او کلچر پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ۔ دہشت گردوں کے ساتھ این آر او پاکستان کی سا لمیت کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پر ان نااہل حکمرانوں کی اصلیت واضح ہو چکی ہے ۔ ہم وطن عزیز کے لیے اپنی جان تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے لیکن دہشت گردوں کے سامنے کبھی بھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے ۔ ہرفورم اور ہر میدان میں ان سفاکوں کے خلاف جدو جہد جاری ہے اور ہمیشہ جاری رکھیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree