علامہ دیدار جلبانی کا قتل اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائی ہے، فضل عباس نقوی

06 دسمبر 2013

وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سید فضل عباس نقوی نے گذشتہ روز کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ دیدار حسین جلبانی اور اُن کے محافظ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ دیدار جلبانی کا قتل اسلام اور ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے۔ دشمن ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وحدت یوتھ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جنوبی پنجاب کے کوارڈینیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید فضل عباس نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ دیدار جلبانی نے اپنی زندگی مظلومین پاکستان و جہاں کے لیے وقف کر رکھی تھی اور مرتے دم تک یہ ثابت کر دیا کہ ہم ظالم کے مخالف اور مظلوم کے حامی ہیں۔ فضل عباس نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور قاتلوں کو نہ صرف گرفتار بلکہ کیفر کرادر تک پہنچایا جائے۔ اگر شروع سے ہی قاتلوں کو سزائیں دی جاتیں تو اُنہیں ملک میں پنپنے کا موقع ہی نہ ملتا۔ اجلاس کے آخر میں کراچی میں شہید ہونے والے علامہ دیدار حسین جلبانی اور اُن کے محافظ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree