مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی کاہنگو، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، کرم ،اورکزئی ایجنسی کا دورہ

14 مارچ 2015

وحدت نیوز(خیبرپختونخوا) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تنظیم سازی کے وفد نے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی کی سربراہی میں ضلع ہنگو، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ  اورکزئی ایجنسی اورکرم ایجنسی  کے دورہ جات کئے، علی رضا طوری اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی بھی وفد میں شامل تھے۔ وفد نے ضلع ہنگو کے دورہ کے موقع پر مدرسہ جامعتہ العسکریہ میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سابق سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری سے ملاقات کی، اس موقع پر ہنگو کے حالات اور تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی، علاوہ ازیں وفد نے کوہاٹ کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈبلیو ایم کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی داد خان سے ملاقات کی، وفد نے دورہ پشاور کے موقع پر صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش سے ملاقات کی، جبکہ دورہ نوشہرہ کے دوران سیکرٹری جنرل اورنگزیب جعفری سے ملاقات کی۔ وفد نے اورکزئی ایجنسی کا بھی دورہ کیا، جہاں کلایہ اور کوریز میں علمائے کرام اور عمائدین سے بھی ملاقاتیں ہوئی، جبکہ کرم ایجنسی میں دورے کے موقع پر مدرسہ جامعہ امام خامنہ ای کے پرنسپل علامہ سید عابد حسین الحسینی ، علمائے اہل بیت ؑ کے ذمہ داران،تحریک حسینی کے مسئولین سے ملاقاتوں کے علاوہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے مزار پر حاضری دی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree