Print this page

پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ ،ہری پور واقعےپر معذرت

24 نومبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی  رہنماوں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور ہری پور میں کے پی کے پولیس کے رویے پر معذرت کی ہے۔ تحریک انصاف کے دونوں رہنماوں نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت اور کارکنان علامہ راجہ ناصر عباس کی عزت اور ان کی قومی امور میں کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک پرامن اور محبت وطن سیاسی مذہبی جماعت ہے، اس کے قائدین کے لئے ملک میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے، کے پی کے حکومت غیر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرے۔ اس پر شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائیگا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree