ہم وطن کے با وفا بیٹے ہیں، وطن کی بقاء کے لئے ہر اول دستہ ثابت ہوں گے، علامہ ناصرعباس جعفری

24 مارچ 2015

وحدت نیوز(چنیوٹ ) وحدت یوتھ پاکستان کے ذیلی شعبہ وحدت اسکاؤٹ اوپن گروپ کے زیر اہتمام 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے مرکزی اسکاؤٹ کیمپ بعنوان ’’پیام امن ‘‘ کا انعقاد چنیوٹ کے علاقے پیس ولیج رجوعہ سادات میں کیا گیا، پیام امن اسکاؤٹ کیمپ میں ملک بھر کے تمام صوبوں بشمول سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے پانچ سو سے زائد اسکاؤٹس نے شرکت کی ، پیام امن وحدت اسکاؤٹ کیمپ کا انعقاد مورخہ 19مارچ سے23مارچ تک کیا گیا ، جبکہ 23مارچ کو کیمپ کے آخری روز پاسنگ آؤٹ پریڈ کا عملی نمونہ پیش کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور وحدت اسکاؤٹس کی صلاحیتوں کا عملی نمونہ مظاہرہ کیا۔

 

پیام امن اسکاوٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کے وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کے راہ میں ایم ڈبلیو ایم کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گئی ملت جعفریہ کے عظیم سپوتوں نے پاکستان کے بقاء کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ہم وطن کے با وفا بیٹے ہیں، وطن کی بقاء کے لئے ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔

 

وحدت اسکاؤٹس کے مرکزی پیام امن اسکاؤٹ کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، بعثت ٹرسٹ کے چیئر مین مولاناسید مظہر حسین کاظمی ، بعثت ٹرسٹ کے نائب چیئر مین مولانا حسن مہدی کاظمی ، بعثت ٹرسٹ کے بنیادی رکن مولانا محمد حید ر نقوی، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئر مین سید فضل عباس نقوی، پنجاب بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طارق محمود قریشی، نائب چیئر مین وحدت یوتھ پاکستان ثاقب علی، وحدت اسکاؤٹس کونسل کے رکن اختر عمران، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی، علاقائی شخصیت سردار افتخار حسین نقوی، اسکاؤٹ انسٹرکٹر برادر ثقلین عباس، وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے سیکرٹری مہدی عباس، سینئر اسکاؤٹ حارث قریشی سمیت وحدت اسکاؤ ٹ اوپن گرو پ کے تمام صوبائی و ضلعی چیف اسکاؤٹس نے شرکت کی۔جبکہ مختلف مہارتوں بشمول تیر اندازی، باکسنگ میں کمانڈ رکھنے والے اساتذہ میں بالترتیب سید ذوالفقار حسین شاہ، ارشاد علی نے بھی شرکت کی اور اسکاؤٹس کو تیر اندازی اور باکسنگ کی مہارتوں سے روح شناس کیا، جبکہ کیمپ کے اختتام پر مقابلہ جات بھی ہوئے۔

 

وحدت اسکاؤٹس کے مرکزی اسکاؤٹ کیمپ ’’پیام امن‘‘ میں نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی و روحانی نشو نما اور بہترین تربیت کے لئے منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں نوجوانوں میں روزانہ صبح سویرے ورزش کرنے ، ابتدائی طبی امداد ، فائر فائٹنگ (ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کی تربیت)، میسنجر آف پیس ، مہارت تیر اندازی ، باکسنگ، ہائیکنگ، خیمہ باشی،سیکورٹی کے بارے میں آگاہی ، بغیر برتن کے کھانا پکانے کی مہارت، پاکستان کے اندر پائی جانے والی مختلف ثقافتوں کے بارے میں ثقافتی فیسٹیول کا اہتمام جبکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے شجر کاری اور مملکت پاکستان کے شہداء سمیت شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کے ساتھ تجدید عہد وفا کرتے ہوئے شب شہداء کا اہتمام اور دینی علوم کی مناسبت سے عقائد ، احکام، ولایت فقیہ، درس قرآن، کربلائی نوجوان، غیبت ممنوع ہے، خلقت انسان میں ہدایت و رہبری، مدیریت جیسے اہم موضوعات پر دروس کا اہتمام بھی کیا گیا، نوجوانوں کی روحانی نشو نما کے لئے نماز با جماعت ، دعائیہ اجتماعات جس میں دعائے کمیل، دعائے عہد، دعائے توسل، دعائے ندبہ سمیت مناجات کے خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے، وحدت اسکاؤٹس کے مرکزی اسکاؤٹس کیمپ کو جہاں ’’پیام امن ‘‘ کا عنوان دیا گیا تھا وہاں وحدت اسکاؤٹس نے اس مرکزی کیمپ کو ’’غیبت ممنوع ‘‘ کا شعار دیا اور اسی شعار کے تحت سال بھر اسکاؤٹس اپنے پروگراموں کو ترتیب دیں گے۔

 

واضح رہے کہ 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے وحدت اسکاؤٹس کے خصوصی دستوں نے یوم پاکستان پر مختلف انداز میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا عملی نمونہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پرچم کشائی کا مظاہرہ بھی کیا اور شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree