حکومت سندھ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، کارکنوں کی گرفتاری ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی،علامہ اصغر عسکری

16 مارچ 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) یارسول اللہ کانفرنس کے منتظمین پر انتظامیہ کے بیہمانہ تشدد اور لبیک یارسول اللہﷺ کے جھنڈوں کی بےحرمتی پر وزیراعلٰی سندھ اور خیرپور کی پولیس انتظامیہ کے خلاف توہین رسالت کی ایف آئی آر کٹوائی جائے گی۔ سندھ حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملی وحدت کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔ سندھ میں مکتب تشیع کے ساتھ متعصبانہ رویہ اب برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و ضلعی رہنماوں نے مرکزی دفتر میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری نے کہا کہ خیرپور میں یارسول اللہ ﷺ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد قومی وحدت کا عملی اظہار ہے، تاکہ اسلام دشمن طاقتوں پر یہ حقیقت آشکار ہو جائے کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی جسد واحد کی طرح ہیں اور کوئی بھی طاقت اس بے مثل اتحاد میں دراڑیں نہیں ڈال سکتی، لیکن سندھ حکومت اس کو روک کر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو تقویت دے رہی ہے۔

 

علامہ عسکری کا کہنا تھا کہ 16 مارچ بروز اتوار کی اس کانفرنس کے لیے انتظامیہ سے اجازت لے رکھی تھی اور اس میں شرکت کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل سمیت ملک بھر سے شیعہ سنی تنظیمیں خیرپور پہنچانا شروع ہوگئی ہیں اور اب سندھ حکومت اس اتحاد سے خائف ہو کر روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہی۔ اگر حکومت سندھ باز نہ آئی تو اس کا انجام وزیراعلٰی سندھ کی برطرفی کی صورت میں سامنے آئے گا۔ پھر یہ کانفرنس صرف خیرپور تک محدود نہیں رہے گی بلکہ سندھ کے کونے کونے میں حکومت سندھ کے خلاف مظاہرون کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ خیرپور میں ریلی کے گرفتار ستر سے زائد منتظمین کو فوری رہا کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر حکومت اور ملت تشیع کے درمیان نہ تھمنے والی جنگ کی صورت میں سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن قوم ہیں اور خدارا ہمیں پُرامن ہی رہنے دیا جائے۔

 

رہنماوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے اہلکاروں نے حکومت سندھ کی ایما پر ان جھنڈوں کی توہین کی جن پر یارسول اللہ ﷺ درج تھا۔ اس حکومتی اقدام کے خلاف وزیراعلٰی سندھ اور خیرپور انتظامیہ کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ سندھ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ مسلسل جاری ہے جو سندھ حکومت کے متعصبانہ رویہ پر دلالت کرتی ہے جو اب برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے پورے ملک سے قافلے خیرپور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ کانفرنس ہر حال میں ہوگی۔ اگر کسی نے قومی وحدت کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ پھر سنگین نتائج کے لیے بھی تیار رہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree