حکومت طاقت کے بل بوتے پر ہمیں جھکا نہیں سکتی،امتیاز کاظمی

02 ستمبر 2014

وحدت نیوز(لاہور) حکمران انتقامی سیاست کے ذریعے مخالفین کو نہیں دبا سکتے، ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے ہمیں جمہوری جدوجہد سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما رائے ناصر علی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت طاقت کے بل بوتے پر ہمیں جھکا نہیں سکتی، ہم نے اپنے کارکنوں کو ہمیشہ امن اور صبر اور حب الوطنی کا درس دیا ہے اور اس کی پاداش میں ہم نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور ملکی استحکام اور ملک دشمنوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرتے رہے۔ علامہ امتیاز کاظمی نے اسلام آباد میں ریاستی جبر و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران یہ جان لین کفر کا نظام تو باقی رہ سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree