وحدت نیوز(لاہور) عدالتی کاروائی کے بغیر طالبان کی رہائی سے حکومت نے دہشت گردوں کی سرپرستی کا عملی ثبوت دے دیا۔طالبان قیدیوں کی رہائی کے حوالے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی صاحب نے کہا کہ طالبان اس نام نہاد جمہوری دور میں آمرانہ اور بد ترین بادشاہت کی مثال قائم کر رہے ہیں۔ طالبان قیدیوں کوبغیر عدالتی کاروائی کے چھوڑنا حکمرانوں کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ لیکن حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ حکومتیں ناانصافی سے نہیں چل سکتیں۔بغیرعدالتی عمل کے ملزموں کو چھوڑدینے سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو چھوڑنے کے واقعہ کے خلاف وزیراعظم اوروزیرداخلہ کے خلاف سو موٹو ایکشن لے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عدالت کے کٹہرے میں ہرملزم پہنچے۔