وفاقی حکومت صوبہ سندھ کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کرے، ایم ڈبلیوایم ملتان

05 فروری 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان اور آئی ایس او کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی سانحہ شکار پور کے خلاف امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ سے چوک نواں شہر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ غلام مصطفی انصاری، قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی،آئی ایس او کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر قمر علی رضا ، شاعراہلبیت زورا حسین بسمل، جاویدحسین حسینی،دلاور زیدی اور حسنین انصاری نے کی۔ ریلی کے آغاز سوتری وٹ سے ہوا جو کہ پل شوالہ، اور ابدالی روڈ سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پہنچی۔ جہاں پر رہنماؤں نے کارکنان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ عارف رضوی اور تحریک منہاج القرآن کے رہنما میجر اقبال چغتائی نے بھی سانحہ پشاور کے حوالے سے اظہاریکجتہتی کرتے ہوئے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماعلامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ شکارپور مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلی لکھی در میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، سانحہ شکارپور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ناکامی ہے، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ فوری مستعفی ہونے کا اعلان کریں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نااہلی پر چیف جسٹس آف پاکستان اور وفاقی حکومت صوبہ سندھ کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کریں اور دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کیا جائے، ملک بھر میں جامع مساجد و امام بارگاہوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے، احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف رہنماں کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا راج قائم ہے، جس کی سرپرستی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کر رہی ہے، کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے رہنماؤں کو سندھ حکومت کی جانب سے مکمل سکیورٹی دی جا رہی ہے، دوسری جانب کراچی اورسمیت سندھ بھر میں روزانہ شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے، مگر سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کسی دہشتگرد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کسی کو سزا دی گئی۔ رہنماں نے کہا کہ شکارپور میں جامع مسجد و امام بارگاہ کے باہر سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونا، سندھ حکومت اور ریاستی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، واقعہ کے بعد اسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سندھ حکومت کے تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، ناقص انتظامات کے باعث 10 سے زائد نمازیوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رہنماں کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نااہلی پر چیف جسٹس پاکستان اور و فاقی حکومت صوبہ سندھ کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کریں اور دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree