ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں وکلاء کے قتل کے خلاف یوم سوگ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ایم ڈبلیوایم ملتان

25 مئی 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، مہر سخاوت سیال، ثقلین نقوی اور دیگر رہنماؤں نے ڈسکہ میں پولیس کی جانب سے وکلاء کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجا ب حکومت نے پولیس کو گھر کی باندی بنارکھا ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین آج وکلاء کی جانب سے منائے جانے والے یوم سوگ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔ محمد صدیقی نے کہا کہ پنجاب پولیس میں گلوبٹوں کی بھرتی صوبے کے لیے خطرناک ہے ، اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزائیں ملتیں تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، کراچی میں صحافیوں پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس گلوبٹوں نے صحافی بھائیوں پر ظلم کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے گی کم ہے، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے چیف جسٹس نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری اس پولیس گردی کے خلاف کاروائی کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree