Print this page

وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے،فوری مستعفی ہوکر خود کو اور اہل خانہ کو احتساب کے لئے پیش کریں ،ڈاکٹر افتخار نقوی

23 اپریل 2017

وحدت نیوز(لاہور)وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے،فوری مستعفی ہوکر خود کو اور اہل خانہ کو احتساب کے لئے پیش کریں ،سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نواز شریف اور اسکی فیملی کے منی ٹریل اورعدالت میں پیش کیے ثبوت سے مطمعن نہیں،اس کے باوجود ن لیگیوں کا جشن سمجھ سے بالاتر ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخارحسین  نقوی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کرپشن کیخلاف ہر مہم کا انشااللہ ہر اول دستہ بنیں گے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ نے اپنے سیاسی مخالفین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا،اب انشااللہ آنے والے الیکشن میں ووٹ کی طاقت کے ذریعے سود سمیت اس کا قرض چکا دینگے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree