Print this page

امریکہ نے کسی قسم کا حملہ کیا تو سنی شیعہ سب ملکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، علامہ علی اکبر کاظمی

26 اگست 2017

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان پر شیطان بزرگ امریکہ کے اسلام و پاکستان دشمن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مملکت عزیز پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں اور سازشوں کہ خلاف ملک گیر " یوم مردہ باد امریکہ " کےموقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام امام بارگاہ یادگار حسین سٹلائٹ ٹاؤن سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلع سیکرٹری جنرل علامہ سید اکبر کاظمی نے کی شرکاء ریلی نے امریکی پرچم نذر آتش کئیے ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید اکبر کاظمی نے کہا امریکہ دہشت گردوں کا سرپرست ہے دنیا بھر میں دہشت گردی امریکہ کروا رہا ہے۔ مظاہرین کا پاک فوج کی جانب سے انکار کو غیرت مندانہ موقف قرار اگر امریکہ نے کسی قسم کا حملہ کیا تو سنی شیعہ سب ملکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ پاک فوج کے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی پرزور حمایت مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اب جبکہ سانحہ راولپنڈی کے اصل مجرم گرفتار ہوگئے ہیں اور سازش بے نقاب ہوچکی ہے تو ملت کے بے گناہ افراد پر مقدمات ختم کیے جائیں۔علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین کوہالہ یونٹ راولپنڈى کے زیر انتظام جامع مسجد باب الحوائج (ع) سے دربار پیر سید گل داؤد بادشاہ تک مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے احتجاجی ریلی مؤمنین کی بھرپور شرکت۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree