Print this page

اپنی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کیساتھ ملکر پاکستان سے مورثی سیاست کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، ایم ڈبلیوایم

02 جولائی 2018

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم شادمان لاہور میں منعقد ہوا اجلاس کی صدرات صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے کی،اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی نے خصوصی شرکت کی،ترجمان مجلس وحدت مسلمین پنجاب راجہ امجد علی نے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب سمیت ملک بھر میں آنے والے الیکشن میں بھرپور کردار ادا کریگی اور اپنے اتحاد ی جماعت پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مل کر انشااللہ مملکت خداداد پاکستان میں مورثی سیاست کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کریگی۔

 اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں الیکشن مہم کو منظم انداز میں شروع کرینگے،سیکرٹری جنرل پنجاب کابینہ اراکین کے ہمراہ تمام اضلاع کا ہنگامی دورہ کرینگے،صوبائی سیکرٹریٹ میں الیکشن مانیٹرنگ سیل کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا،جو مرکزی الیکشن سیل سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹر سے رابطے میں رہیں گے۔

راجہ امجد نے نے اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اگست میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی شہید کی برسی کی مناسبت سے اسلام آباد میں مرکزی اجتماع ،،حمایت مظلومین کانفرنس،،کا انعقاد کریگی،کانفرنس میں ملک بھر سے کارکنان شریک ہونگے،انہوں نے کہا پنجاب میں ن لیگ کے مظالم کا جواب ملت جعفریہ ووٹ کی طاقت سے دینگے،اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکمران اپنی شاہ خرچیوں میں کمی لائیں اور عوام کا جینا حرام کرنے سے باز رہے،چیف جسٹس آف پاکستان پٹرولیم مصنوعات پر سوموٹو نوٹس پر جلد از جلد فیصلہ دے کر غریب عوام کو ریلیف دلائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree