Print this page

ن لیگی رہنما نازیبا و تضحیک آمیز بیانات پر قائد اعظم محمد علی جناح و شہدائے پاکستان کی ارواح سے معذرت خواہی کریں، ڈاکٹر افتخار نقوی

27 دسمبر 2019

وحدت نیوز(لاہور) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب سید افتخار نقوی نے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے بیانات پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کو زبانی کلامی اور کھوکھلے نعروں سے تعبیر دیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کے بیان قائد اعظم نے پاکستان بنایا اور نواز شریف نے پاکستان بچایا جیسے بیان جہاں بانی پاکستان محمد علی جناح کی شخصیت ک±شی ہے وہیں اب تک مادر وطن پاکستان کی بقاءکی خاطر بہنے والے شہدائے پاکستان کے پاک لہو کے ساتھ شدید ناانصافی ہے۔

سید افتخار نقوی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول و گلشن پارک لاہور سمیت کراچی تا کوئٹہ، خیبر تا گلگت بلتستان یہ پاکستان کی مظلوم عوام تھی جس نے اب تک 80 ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دے کر پاکستان کو بچایا ہے ملت جعفریہ کے سینکڑوں ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بہترین افراد اس بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنے. دہشتگردوں نے مساجد، امام بارگاہوں،، درباروں اور گرجا گھروں سمیت بازاروں اور چوراہوں کو بلا تفریق نشانہ بنایا. زبانی کلامی نعروں سے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے نامزد نااہل لٹیروں کا موازنہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح جیسی بابصیرت شخصیت کے ساتھ کرنا منافقت و شخصیت پرستی کے سوا کچھ نہیں ہے. یہ مجلس وحدت مسلمین ہی تھی جس نے دہشت گردی کے عروج کے دور میں اتحاد امت مصطفیٰ ﷺکے پرچار سمیت پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑی اور انہیں پاکستان کے نام پر متحد کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کو اپنا نصب العین قرار دے کر اس پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوئے۔

انہوںنے کہاکہ  دہشتگردوں کی نرسری کو اپنی آغوش فراہم کرنے والے ہرگز یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ وہ پاکستان بچانے والوں میں شمار ہیں . انہوں نے کہا کہ ہم نے سینکڑوں لاشوں کو سڑکوں پر رکھ کر کئی کئی دن پرامن احتجاج کر کے اقوام عالم سمیت پاکستانی اداروں کو یہ باور کرایا ہے کہ پاکستان کی بقاء چاہتے ہیں تو دہشتگردی کا خاتمہ لازم ہے اور ہم ہی نے دہشت گردوں سے مذاکرات کو مسترد کیا ہے جبکہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ان دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے کے حق میں پریس کانفرنسس کرتی نظر آتی تھیں جن میں مسلم لیگ ن سر فہرست ہے . اتنی آسانی سے آپ حقیقی فرزندانِ قائد و اقبال کی محنت پر پانی نہیں پھیر سکتے. اس پرامن ماحول کی آبیاری ہم نے اپنے خون سے کی ہے. لہٰذا آپکے کھوکھلے نعرے تمام باشعور محب وطن پاکستانی بالخصوص ملت جعفریہ پاکستان مسترد کرتے ہیں اور شدید مذمت کرتے ہیں. لیگی رہنما پرویز ملک، خرم دستگیر اور سائرہ افضل تارڑ ان نازیبا و تضحیک آمیز بیانات پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح و شہدائے پاکستان کی ارواح سے معذرت خواہی کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree