Print this page

ساجد علی ایم ڈبلیوایم ضلع چنیوٹ سانگرہ سادات یونٹ کے سیکریٹری جنرل منتخب

15 جون 2020

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ سانگرہ سادات یونٹ کے اجلاس تنظیم نو میں برادر ساجد علی کو بھاری اکثریت سے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ۔اجلاس میں صوبائی رابطہ سیکرٹری مظہرعباس جعفری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا جبکہ اجلاس کی صدارت کے فرائض ضلعی سیکرٹری جنرل سید اخلاق الحسن شاہ نے انجام دیتے ہوئے اجلاس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں تنظیم نو کے الیکشن پراسس سے آگاہ کیا اور اعلان کیا کہ ضلع بھر میں محرم الحرام سے پہلے تمام یونٹس میں تنظیم نو کے سلسلے کو مکمل کر لیا جاے گا. نو منتخب سیکرٹری جنرل ساجد علی سے ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا تقی پرویز نے حلف لیا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree