کسی بھی شہری کو غیر قانونی طور پر لاپتہ کر دینا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی بلکہ پاکستانی آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ، علامہ اسدی

08 اپریل 2021

وحدت نیوز(لاہور)علامہ عبد الخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا ہے کہ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ سات روز سے مزارِ قائد پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کے خانوادوں کا مطالبہ آئینی و قانونی ہے، ان مطالبات کو فوری طور پر منظور اور گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔ اگر کسی بھی پاکستانی گمشدہ شہری نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اسے عدالت کے ذریعے سزا دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طور پر لاپتہ کر دینا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستانی آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree