متحدہ علماءبورڈ ودیگر سرکاری کمیٹیوں میں غیر مساوی نمائندگی کےخلاف شیعہ علماء کا آج محکمہ اوقاف پنجاب کے دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان

21 جون 2021

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے 21 جون بروز سوموار محکمہ اوقاف کے دفتر کے باہر لاہور کے علمائے کرام کے ہمراہ علامتی احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا. انہوں نے کہا کہ تمام تر مہذب آئنی و قانونی راستے اپنا کر دیکھ چکے ہیں حکومتی وزراء سے لے کر زمہ دار بیوروکریٹس سوائے زبانی جمع خرچ کے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات کرنے میں مکمل ناکام ہیں۔ تمام ذمہ داران ہمارے موقف کی تائید تو کرتے ہیں تاہم مثبت عملی اقدام بجا لانے سے قاصر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمائے کرام کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا  21 جون کو محکمہ اوقاف کے باہر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے کےانتظام مکمل کر لئے گئے ہیں۔

 احتجاجی مظاہرے کی انتظامی کمیٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کو بتایا کہ لاہور کے تمام علماء سے رابطے مکمل ہو گئے ہیں، علامتی مظاہرے میں بیسیوں علمائے کرام کی  شرکت ہو گی۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ملت جعفریہ کیساتھ مسلسل امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ متحدہ علما بورڈ سمیت امن کمیٹیاں ہوں یا دیگر ادارے اہل تشیع کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے. متحدہ علماء بورڈ میں جب تک اہل تشیع علمائے کرام کی نمائندگی دیگر مسالک کے علماء کے برابر نہیں کر دی جاتی ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ علماء کے علامتی احتجاج کے بعد 25 جون کوعوامی علامتی احتجاج بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے گئے تو مجبور ہیں کہ کارکنوں کو پورے پنجاب سے لاہور کی طرف آنے کی کال دیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والے بھی شیعہ تھے اور پاکستان بچانے میں بھی اہل تشیع کا کلیدی کردار ہے، اس کے باوجود ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار بھی ہم ہی ہوتے رہے ہیں۔ اس کے باوجود تکفیروں کو ترجیح دی جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree