وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی مسافر خانہ بی بی پاک دامن میں سیٹھ عدنان سے ملاقات، سیٹھ عدنان کو مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی پولیٹیکل کونسل میں شمولیت کی دعوت دی گئی ۔
وفد میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی ،مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی ،سیکریٹری جنرل صوبہ سینٹرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی ، صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات حسن کاظمی ، ممبر پولیٹیکل کونسل سید حسین زیدی، سیکرٹری جنرل شمالی لاہور نجم خان شامل تھے ۔
سیٹھ عدنان نے ایم ڈبلیوایم کی پولیٹیکل کونسل میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہوکر قوم کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مجلس وحدت کو قوم کا ترجمان سمجھا ہے اور ہمیشہ مجلس کی قیادت کی آواز پر لبیک کہا ہے ،واضح رہے کہ سیٹھ عدنان لاہور کے معروف عزادار سیٹھ بشارت مرحوم کے فرزند ہیں۔