سکول کالج اور یونیورسٹیوں کے باہر منشیات فروشوں کے مظبوط نیٹورک ہمارے بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

26 جون 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے انسدادِ منشیات کے عالمی دن پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کو منشیات کا زہر دیمک بن کر کھوکھلا کر رہا ہے. منشیات کے باعث جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے. سکول کالج اور یونیورسٹیوں کے باہر منشیات فروشوں کے مظبوط نیٹورک ہمارے بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہیں. نشے کی لت میں دُھت نوجوان اپنے ساتھ ساتھ اپنے والدین، عزیز و اقربا سمیت اپنے دوستوں کیلئے بھی زلت و رسوائی کا سبب بنتے ہیں. زیادہ تر نوجوان والدین کی عدم توجہی کے باعث منشیات کے عادی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بنائےگئے 20 سے زائد ادارے منشیات کی روک تھام کیلئے کام کر رہے ہیں اینٹی نارکوٹکس اور دیگر اداروں کی فعالیت کے باوجود منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال میں دن بدن اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے. پنجاب میں کی گئیں سرکاری و نجی مختلف اداروں کی تحقیقات کے مطابق منشیات کے استعمال میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے. منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے. نوجوان نسل کو بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے والے منشیات فروشوں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہونے چاہئیں. یہ دہشتگردی ہی ہے کہ وطن کے معماروں اور مستقبل کے ستاروں کو ملک و قوم کی خدمت کرنے سے روکنے کیلئے ان کا کل آج ہی تباہ و برباد کر دیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree