او آئی سی کشمیر، فلسطین اور یمن کا مسئلہ حل کروائے، علامہ عبدالخالق اسدی

22 مارچ 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے۔ لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ بطور امت ہم جسد واحد ہیں، جسم کے جس حصے میں بھی درد ہو، پورا جسم اسے محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت کشمیر، فلسطین اور یمن کے مظلوموں کا درد بھی محسوس کرے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسیطن کے حل تک اسلامی ممالک بھارت اور اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار نہ کریں، ایک طرف بھارت و اسرائیل مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہے ہیں اور پھر وہی خون آلود ہاتھ مسلمان حکمرانوں کیساتھ ملا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں پانچ لاکھ کشمیری شہید ہوئے، سوا لاکھ بچے یتیم ہوئے، 24ہزار کشمیری خواتین کی عصمت دری ہوئی، ایک لاکھ 64ہزار کشمیری قیدو بند کی تکلیفیں اٹھا رہے ہیں، 5ہزار کشمیریوں کی لاشیں اجتماعی قبروں سے ملی ہیں، مگر بھارتی قابض افواج کے اس ظلم کے باوجود کشمیر میں ایک دن کے لیے بھی تحریک آزادی ماند نہیں پڑی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان معاہدہ تاشقند، معاہدہ شملہ اور معاہدہ لاہور میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق میں قراردادیں منظور کی ہیں، مگر سات دہائیوں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں امن نہیں ہو سکتا۔ کشمیر چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں پورے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ہے، ہسپتالوں، سکولوں اور سول آبادیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، بچے قحط سالی کا شکار ہیں، ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے، اس کے باوجود عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے بھی امت مسلمہ کے اس پلیٹ فارم کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree