ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او لاہور کے تحت جامع مسجد صاحب الزمان حیدر روڈ اسلام پورہ تا پنجاب اسمبلی تک مرکزی القدس ریلی کا انعقاد

30 اپریل 2022

وحدت نیوز (لاہور) یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں لاہور سمیت اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل،امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کو یقینی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم حکمران امت مسلمہ کے بدترین خیانت کارہیں۔

 لاہور میں مرکزی ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد صاحب الزمان حیدر روڈ اسلام پورہ سے ہوا جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے صدر حیدر ثقفی نے کی۔ ریلی کے شرکا نے مال روڈ سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی ہال تک مارچ کیا۔ تخت لاہور کی فضا امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ القدس بیدار، زندہ اور باضمیر لوگوں کا دن ہے۔حکیم الامت ، بت شکن امام خمینی کے بابصیرت اور دانشمندانہ اعلان کے باعث آج دنیا کے ہر کونے سے صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ عالمی یوم القدس کسی مخصوص مکتبہ فکر کا دن نہیں بلکہ آج کے روز دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمان مل کر یوم القدس منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باطل نظام حکومت اورفکر کے خلاف امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام مزاحمت کا سب سے بڑا استعارہ ہیں۔ہم اس امام برحق کے ماننے والے ہیں جنہوں نے فاسق وقت کی بیعت پر شہادت کو ترجیح دی۔اسرائیل و امریکہ اس دور کے بدترین فاسق اور اسلام دشمن ہیں۔ان کے خلاف میدان میں نکلنا حسینی ہونے کا ثبوت ہے۔فلسطین ، کشمیر اور یمن میں ظالموں اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت کاروں کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔بلاشمہ حماس اور جہاد اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب ریاست کو تسلیم کرنے والے اسلام اور امت مسلمہ کے غدار ہیں۔اسرائیل کی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے جو کوئی اس پر سوار ہو گا ڈوبنا اس کا مقدر ہو گا۔انہوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ وہ اسرائیل کو ایک غاصب ریاست قرار دیتے تھے۔پاکستان کے حکمران بانی پاکستان کی اس فکرپر عمل کرنے کے اصولی و اخلاقی طور پر پابند ہیں۔ اسلامی ممالک کو یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر کے مظلومین فلسطین سے اپنی مذہبی وابستگی کا اظہار کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ جو حکمران امریکہ کواپنا خیرخواہ سمجھتے ہیں وہ مغالطے میں ہیں۔ اپنے مقاصد کے لیے مسلم حکمرانوں کو استعمال کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کرنا امریکہ کا پرانا حربہ ہے۔مادر وطن کی سالمیت و بقا کے لیے ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ حیدر ثقفی نے ریلی کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بیدار و باضمیر قوم قرار دیا۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree