اسدعباس جعفری ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آباد کےتین سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے

31 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی شوریٰ کا اجلاس ، مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے مرکزی آرگنائزر ملک اقرار حسین نے کی۔ اجلاس میں ضلع اسلام آباد کے 9 یونٹس اور 8 رکنی ضلعی کابینہ نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سابقہ رکن صوبائی کابینہ سید نجیب الحسن نقوی و دیگر نے الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دئیےجبکہ اراکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سےاسدعباس جعفری کو آئندہ تین سال کیلئے نیا ضلعی صدر منتخب کرلیا ہے ۔ صوبائی آرگنائزر  ملک اقرار حسین نے نومنتخب ضلعی صدر اسدعباس جعفری سے ان کے عہدے کاحلف لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree