آغا نقی مہدی ایم ڈبلیوایم لاہور کے ضلعی آرگنائزر منتخب ہوگئے

19 نومبر 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس واِئس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب کی صدارت میں صوبائی آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور اراکین صوبائی ورکنگ کمیٹی کے علاوہ لاہور کے اضلاع کی سابقہ سیکرٹری جرنلز نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور کی تنظیم سازی اور دیگر تنظیمی امور میں بہتری کے لئے باہمی مشاورت و ہم آہنگی سے برادر آغانقی مہدی کو لاہور کا ضلعی آرگنائزر منتخب کیا گیا اور تمام کارکنان اور عہدیداران نے ان سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔بطور ضلعی آرگنائزر برادر نقی مہدی سےصوبائی آرگنائزر ملک اقرار حسین نے دستوری حلف لیا اور انہیں لاہور میں مکمل تنظیم سازی کا مینڈیٹ دیا گیا انشااللہ بطور آرگنائزر برادر نقی مہدی3 سے 6 ماہ کے دوران  تنظیم سازی کریں گے اور مرکز و صوبہ کی پالیسی و مشاورت سے لاہور کا باقاعدہ الیکشن کرایاجائے گا۔پروردگار تمام احباب کی زحمتوں کو قبول فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree