Print this page

علامہ علی اکبرکاظمی کی جانب سے سینٹرل پنجاب میں توسیع وتنظیم مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اضلاع کو داد وتحسین

22 مارچ 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے اختتام پر صوبہ وائز بہترین کارکردگی کے حامل صوبہ پنجاب کے اضلاع کا اعلان کردیا گیا ۔ تنظیم سازی کے عمل میں ضلع جھنگ پہلے نمبر ،ضلع لاہور دوسرے جبکہ ضلع راولپنڈی تیسرے نمبر رہے ۔

ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہاکہ مذکورہ اضلاع کے صدور اور سیکرٹری تنظیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان برادران کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی بحق اہلبیت علیہم السلام ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور ان کی سعی جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ صوبہ پنجاب کے باقی اضلاع کے تنظیمی برادران سے بھی گزارش ہے کہ یہ سال توسیع تنظیم کا سال ہے جس کے پہلے 3 ماہ اختتام پذیر ہورہے ہیں ۔ آپ بھی اپنے اپنے اضلاع میں ضلعی ،تحصیل اور یونٹ سیٹ اپ کو جلد از جلد مکمل کریں ۔ شکریہ ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree