Print this page

عزاداری سید الشہداء کا مقصد حق کا ساتھ دیتے ہوئے ظلم کے خلاف ڈٹ جانا ،علامہ علی اکبر کاظمی

04 اگست 2023

وحدت نیوز(وزیر آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر کا وزیر آباد کا دورہ اور مجلس عزاء سے خطاب صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے  مجلس عزاء سے خطاب کیاانہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا،عزاداری سید الشہداء کا مقصد حق کی خاطر باطل سے ٹکرانا ہے ۔ جب انسان کو حق نظر آجائے تو وہ کبھی بھی باطل کی جانب نہیں جھکے گا ۔میدان کربلا میں حق وباطل کی جنگ تھی ۔ جو یزید کا ساتھ دے رہے تھے درحقیقت وہ حق سے کوسوں دور تھے ۔ باطل اور ظلمت کے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے تھے ۔ یزیدیت باطل نظریے کا نام ہے ۔ اور حسینیت حق کی فتح اور ظلم کے خلاف قیام کرنے کا نام ۔ مجلس عزاء میں علاقے کے مومنین کرام کی ایک کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree