Print this page

ایم ڈبلیوایم ڈیرہ غازی خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار نقوی کی خصوصی شرکت

17 دسمبر 2024

وحدت نیوز(ڈی جی خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازی خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت برادر سید اظہر عباس منعقد ہوا۔

اجلاس سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور صوبائی نائب صدر سید انعام زیدی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر سلیم عباس صدیقی نے کہا مجلس وحدت مسلمین ملی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے لیے اپناکردار ادا کرتی رہے گی ۔

مجلس وحدت پاراچنار کی صورت حال پر تشویش کا اظہارِ کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے آخر میں یونٹس نے کارکردگی رپورٹ پیش کی یونٹس نے ضلعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree