Print this page

21 رمضان المبارک یوم شہادت امام علی ؑ امت محمدی ﷺ کے لیے سوگ کا دن ہے،علامہ حسن رضا ہمدانی

06 جون 2018

وحدت نیوز (لاہور) امیر المومنین حضرت امام علی علیہ اسلام کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کےضلعی سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن رضا ہمدانی نے تمام مومنین بالخصوص امام زمانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام رسول اکرمﷺ کے بعد پہلی شخصیت ہیں جن کو تاریخ اسلام تقویٰ ، ایمان ،اخلاق ، شجاعت ،علم اور انصاف کے مظہر کی حیثیت سے یاد کرتی ہے ۔حضرت علی علیہ السلام نے رسول اکرم ﷺ کی آغوش میں تربیت پائی اور معارف الٰہی کے اعلیٰ ترین مدارج طے کئے ۔انہوں نے کہا کہ 21 رمضان المبارک امت محمدی ﷺ کے لیے سوگ کا دن ہے۔ اس دن ایک بدبخت خوارج نے علی بن ابی طالب علیہ اسلام کو ضربت نہیں ماری بلکہ یہ ضربت اسلام کی حقیقی روح اوررسول خداﷺ کے بھائی اور وارث کو ماری گئی ۔ علامہ حسن رضا ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ اس دن کوسوگواران اہلیبیت علیہ اسلام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں ۔ جبکہ مجالس عزا اور ماتم داری ہماری شہ رگ حیات ہے جس پر کسی قسم کا قدغن قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ یوم شہادت امام علی ؑ پر لاہور سمیت پاکستان بھر میں مجالس عزا اور جلوس کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree