Print this page

لاہور، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے NA-119 پر پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواربریگیڈیئر راحت امان اللہ بھٹی کی حمایت کا اعلان

20 جولائی 2018

وحدت نیوز(لاہور) نارنگ منڈی الہ پور سيداں میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے NA-119 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواربریگیڈیئر راحت امان اللہ بھٹی، چودھری عمر آفتاب ڈھلون کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب آغا سید مبارک موسوی، علامہ حسن ہمدانی اور سید حسن کاظمی سمیت رہنماوں نے پروگرام میں شرکت کی ۔ صوبيدار باقر ، شہباز کاظمی، رياض کاظمی سماجی رہنما مرحوم نجف کاظمی کی فيملی نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کيا ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے حمایت پر ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree