ضمنی انتخاب NA-133 لاہور، ایم ڈبلیوایم کاپی پی پی امیدوار کی حمایت کا اعلان

22 نومبر 2021

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے حلقہ 133 ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان . مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کاشانہ عباس میں حلقہ این 133 کے تنظیمی عہدیداران کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حلقے کے تمام یو سی سیکرٹری جنرلز نے شرکت کی شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم میں بھرپور انداز میں معاونت کی آمادگی کا اظہار کیا۔

اجلاس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم اسدعباس نقوی ،سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری، سید حسن کاظمی ،سید حسن مرتضیٰ ،ملک اقرار حسین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انیس سو اسی سے پہلے کے حالات الگ تھے لیکن قابض حکمران کے آنے کے بعد دہشتگردوں کا راج قائم ہو گیا. ملک گیر جماعتوں کو علاقائی جماعت بنانے کی سازش کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ جو وعدہ کاشانہ عباس علیہ السلام میں بیٹھ کر کیا ہے عباس علمدار ع کے حبدار کارکنان اس وعدے کو نبھائیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گِل کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان و مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت خوبصورت انداز میں اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ہم اس وقت میدان جنگ میں ہیں اور میدان جنگ میں جو بھی مدد کو آتا ہے اس کا احسان زندگی بھر نہیں بھولتا۔مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد نقوی نے باہمی رابطوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree