امام زمانہ (ع) کا وجود ذی جود ہی بقائے دنیا کی علامت ہے، علامہ شبیر علوی

25 جون 2013

qazi shabbirوحدت نیوز (ملتان)  بزرگ عالم دین و موسس جامعہ شہید مطہری و جامعہ خدیجۃ الکبری الحاج علامہ قاضی شبیر حسین علوی نے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام ''عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں '' کے عنوان سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ (ع) کا وجود زی جود بقائے دنیا کی علامت ہے، مہدی دوران (ع) کی ولایت و رہبریت میں ہی انسانیت کی بھلائی ہے۔

مہدی دوراں کا ظہور دنیا میں ایک ایسا سچ ہے جسے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی تسلیم کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض نادیدہ قوتیں امام کے وجود کی مخالفت کرتے ہوئے اس سے انکار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں ملتان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ قاضی شبیر حسین علوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ زندگی میں کامیابی و کامرانی حاصل ہو تو ضروری ہے امام عصر (ع) کے ظہور کی راہ کو ہموار کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree