وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مصطفی مہدی اور سیکریٹری وحدت یوتھ لاہور ڈویژن نقی مہدی کے والداور معروف عالم دین حافظ کفایت حسین صاحب قبلہ مرحوم کے فرزند آغا حسن مہدی مرحوم کی نماز جنازہ مومن پورہ قبرستان کے سامنے میکلوڈ پر ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،مرکزی رہنماوں علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ ابوذر مہدوی،علامہ امتیاز کاظمی،سید اسد عباس نقوی سمیت دیگر عہدیداراں ،کارکنان اور عمائدین شہر نے شرکت کی مرحوم کو مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مجلس سوئم آج (بروزمنگل ) 3بجے گلستان زہرا ایبٹ روڈ پرادا کی جائے گی،مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے مجلس عزاء سے علامہ امتیاز کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور بھی خطاب کریں گے۔