حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے پاکستان دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، ایم ڈبلیوایم لاہور

12 مئی 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے 11 مئی کے حوالے سے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، ایم ڈبلیوایم لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی، علامہ سید جعفر موسوی، علامہ ناصر مہدوی، سید اسد عباس نقوی، رائے ماجد علی، رائے ناصر عباس اور مظاہر شگری نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والے نام نہاد حکمرانوں نے ڈکٹیٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 11 مئی کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے جس دن جمہوریت کے نام پر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن انجینئرڈ الیکشن ہوئے اور غیرملکی ایجنڈے کو پاکستان کے عوام پر مسلط کرنے کے لئے اقتدار دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے قاتلوں کو گلے لگا لیا اور اس وقت پاکستان دہشت گردوں کے لئے جنت بن چکا ہے۔

 

مجلس وحدت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بے حس حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ کراچی میں ایک سال کے دوران ہزاروں بے گناہ شہریوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا گیا، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور الیکشن کمشن عوام پر ہونے والے اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت عوامی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور 18 مئی کو سکردو میں گلگت بلتستان کی تاریخ کا یادگار اجتماع ہو گا جو ان کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمارے مظاہرے میں شرکت کے لئے آنے والوں کو روکا ہے اور ہماری درجنوں گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے مسائل حل نہیں ہوتے تو اقتدار سے الگ ہو جائیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملکی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے، 11 مئی کو جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹر اقتدار میں آئے اور ان کی وجہ سے پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree