رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں سعودیہ عرب یمن میں فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کرے ،علامہ خالق اسدی

18 جون 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کو حرمت کا مہینہ قراردیا ہے جس میں جنگ و جدل کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودیہ عرب کو چاہئے کہ فوری طور پر یمن میں جنگ بندی کا اعلان کرے تاکہ بین الاقومی ایجنسیاں وہاں پر آزادانہ امدادی کاروائیاں کر سکیں ۔علامہ اسدی کا پنجاب کابینہ کے ممبران کے اجلاس سے خطا ب میں کہنا تھا کہ سعودیہ عرب کے حملوں کے باعث یمنی عوام کو بھوک، بر سروسامانی اورغیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور رمضان کے مہینہ میں جنگ ان کے لئے سخت امتحان کاباعث بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ سعودی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث پوری دنیا میں مسلم امہ انتشار کا شکار ہیں ۔ وقت اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ سعودیہ عرب کا یمن پر حملہ اس کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارے کے مہینہ میں یمنی عوام کی دل کھول کر امداد کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree