سانحہ عاشورہ وارلپنڈی کیس کے 77 میں سے 76بے گناہ اسیروں کی رہائی پر ملت جعفریہ کو مبارک باد پیش کر تے ہیں،وحدت لائرز فورم

16 اپریل 2014

وحدت نیوز(راولپنڈی ) سانحہ عاشورہ راجہ بازار کے کیس میں بلاجواز گرفتار مذید11عزاداروں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے ،  کل 77 میں سےاب تک  76 عزاداروں کی ضمانت منظور ہو چکی ہے ، فقط ایک عزادار ندیم شاہ کی ضمانت باقی ہے، جو جلد عمل میں آجائے گی، وحدت نیوزسے گفتگوکرتے ہو ئے وحدت لائرز فورم کے انچارج سیدین زیدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خانوادہ اسیران کی استقامت اور مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی شعبےوحدت لائرز فورم کی شب و روز محنت کی بدولت آج ایک اور عظیم کامیابی نصیب ہوئی، سانحہ عاشورہ راجہ بازار کیس میں بلاجواز گرفتار عزاداروں کی رہائی تائید خدا وندی اور نصرت امام زمان عج کے بغیر ممکن نہیں تھی،ہماری اس جدو جہد میں وحدت لائرز فورم اور اسیران کی رہائی کمیٹی کے رکن اصغر مبارک ایڈووکیٹ کے بھائی مظہر مبارک کا خون بھی شامل ہے جو اصغر مبارک پر ہونے والے حملے میں جام شہادت نوش کر گئے تھے،الحمد اللہ اب تک 77میں سے 76بے گناہ عزادار ضمانت پر رہاہو چکے ہیں باقی رہ جانے والے ایک عزادار ندیم شاہ کی ضمانت بھی جلد منظور کر لی جائے گی ، سیدین زیدی ایڈووکیٹ نے اس پر مسرت موقع پر وحدت لائرز فورم کی ٹیم اور خانوادہ اسیران سمیت تمام ملت جعفریہ کو مبارک باد پیش کی ہے کہ خدا نے ہمیں اس عظیم امتحان میں سرخرو کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree