وحدت نیوز (پنجاب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر پورے ملک کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی انقلاب مارچ اسلام آباد کے شرکاء پر پولیس اور حکومتی دہشت گردی کے خلاف یومِ احتجاج منایا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مقامی ذمہ داران نے حکومت کے خلا ف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے موصول رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے اسلام آباد میں جاری پاکستان عوامی تحریک ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سنی اتحاد کو نسل کے مشترکہ انقلاب مارچ پر پولیس تشدد اور فائرنگ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سنی تحریک،تحریک انصاف ،عوامی تحریک کے راہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین ،سنی تحریک اور تحریک انصاف کے راہنماؤں نے خطاب کیا جس میں انہوں نے اسلام آباد میں انقلاب مارچ پر حکومتی تشدد پر شدید احتجاج کیا ۔مقررین نے خطاب کر تے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی ۔شرکاء نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔
بھکر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔جو علی ہسپتال سے شروع ہوئی اور خانسر چوک پر پہنچی جہاں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی راہنما سفیر حسین خاں شہانی اور احسان اللہ خاں نے خطاب کیا انہوں نے اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء پر حکومتی تشدد پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں ۔ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔
بہاولنگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی مرکزی امام بارگاہ بہاولنگر سے سید قمر رضا بخاری کی قیادت میں برآمد ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سٹی چوک پہنچی جہاں مظاہرین نے ایک گھنٹہ تک دھرنا دیا اور احتجاج کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید قمر رضا بخاری نے کہا کہ حکومت نے پر امن انقلاب مارچ کے شرکاء پر شیلنگ،فائر نگ ا ور لاٹھی چارج سے تشدد کرایا جو حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اب حکومت ایک گھنٹہ بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتی ۔انہوں کہا کہ ہم حکومت کے خاتمے تک احتجاج اور دھرنے جاری رکھیں گے۔مظاہرہ سے مولانا منظور حسین عابدی،سید نیر علی بخاری اور دیگر،مقررین نے بھی خطاب کیا مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے راہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔بہاولنگر کے دیگر تحصیلوں منچن آبادمیں حاجی علی رضا سیال ،منڈی صادق گنج میں مولانا سجاد حسین شاہ ،میکلوڈ گنج میں مولانا عاشق حسین علوی،حسین کوٹ میں مولانا اصغر علی اصغر،فورٹ عباس میں سید علی رضا شاہ،چشتیاں میں مولانا قیصر عباس ،ہارون آباد میں چوہدری منیر احمد نے دھرنوں سے خطاب کیا اور احتجاجی نعرے لگائے ۔اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
جہلم میں احتجاجی ریلی دینہ جی ٹی روڈ پر نکالی گئی ۔جس میں مجلس وحدت مسلمین ،پاکستان تحریک انصاف،اورپاکستا ن عو امی تحریک کے کارکنوں اور راہنماؤں نے شرکت کی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی راہنما مولانا راجہ محسن علی قمی ،برادر وسیم عباس ،سید ارحام زیدی نے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء پر حملے کی شدید مذمت کی ۔
لیہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔جو پریس کلب تک پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء نے دھرنا دیا اور نعرے بازی کی احتجاجی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے مقامی راہنما جناب ا حسان علی اور پاکستان تحریک انصاف کے شیخ نذر نے خطاب کیاجس میں راہنماؤں نے اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء پر حملے اور شہادتوں کی شدید مذمت کی ۔لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی ریلی نکالی گئی۔
بہاولپورمیں اسلام آبادا نقلاب مارچ کے شرکاء پر حملے اور شہادتوں کی شدید مذمت میں احتجاجی ریلی نکا لی گئی۔جس میں پاکستان تحریک انصاف اورمجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے بھر پور شرکت کی جس کو پولیس نے روکنے کی کو شش کی لیکن کارکنوْ ں نے کے۔ایل ۔پی روڈ بلاک کر دیا اور حکو مت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس ریلی میں مجلس وحدت مسلمیں کے مقامی رہنما ؤں نے خطاب کیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ مجلس وحدت مسلمین کی کال پر احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ سے ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری رضوان حیدر کی قیادت میں نکالی گئی۔جس میں جھنگ روڈ پراحتجاجی دھرنا دیا۔دھرنے کے شرکا ء سے ضلعی سیکرٹری سیاسیات رانا فدا حسین، ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی وسیم عباس گادھی اورضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری رضوان حیدرنے خطاب کیا۔
مقررین نے کہاکہ نواز شریف کی حکومت ظالم اور کرپٹ ہے جس کا خاتمہ وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے نا گزیر ہے لہذا فوری طور پر شریف برادران حکومتوں سے الگ ہو جائیں شرکاء نے شیعہ سنی اتحاد زندہ باد، امریکہ مردہ باد، گو نواز گو ،گو شہباز گو کے نعرے لگائے ریلی میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
جھنگ میں مرکزی دھرنا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر ماڑی شاہ صغیرہ تحصیل اٹھارہ ہزاری میں دیا گیا ۔جہاں جھنگ خوشاب روڑ مکمل طور پر بلاک کر دی گئی دھرنے میں سینکڑوں افراد نے اسلام آباد انقلاب مارچ کی مکمل حمایت اور تائید کا اعلان کیا ۔شرکاء دھرنا شیعہ سنی اتحاد کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔شرکاء دھرنا سے اہل سنت راہنما ڈاکٹر عمر فاروق،ذاکر قلندر حسین نے خطاب کیا،جب کہ مولانا سید اظہر حسین کاظمی نے ٹیلی فون پر شرکاء سے گفتگو کی ۔اس موقع پر مختلف ماتمی سنگتوں نے نوحہ خوانی کی اور ذاکرین و علما ء کرام نے مجلس عزا منعقد کی اور انقلاب مارچ کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ کے زیر اہتمام مرکزی کال پر انقلاب مارچ کی حمائت اور شرکاء انقلاب مارچ پر پولیس اور حکومت کے وحشیانہ تشدد کے خلاف چنیوٹ کے پیپلز چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید مظہر حسین کاظمی اور سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کی ۔ریلی جھنگ روڈ سے ہوتی ہوئی پر امن طریقے سے تحصیل چوک پہنچی جہاں پر ریلی احتجاجی دھرنا کی شکل اختیار کر گئی۔ریلی میں شریک ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے گو نواز گو ،گو شہباز گو کے نعروں سے سرزمین چنیوٹ کو لرزا دیا ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے رکن سید اخلاق الحسن بخاری نے کہا کہ حکومت ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے ۔تشدد اور عدم برداشت کی اس کیفیت میں نواز شریف ظالمانہ طریقے سے ملک کو چلا رہے ہیں جبکہ ان کے بھائی شہباز شریف کا کردار کسی ہلاکو خاں سے کم نہیں ہے سید انیس عباس زیدی ضلعی سیکرٹری جنرل چنیوٹ نے کہا کہ حکومت جن اوچھے ہتھکنڈوں کو استعمال کر رہی ہے اس سے ان کے دن ختم ہو چکے ہیں ۔ظلم و بربریت سے حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی ۔ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید عاشق حسین بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لاٹھی ڈنڈے ،آنسو گیس ،پتھراؤ کسی حکومت کا جمہوری آئینہ نہیں ہے انکی حمائت میں نکلنے والے لوگ ان کے ظلم میں برابر کے شریک ہیں ۔ریلی میں تحریک انصاف پاکستان کے ضلعی صدر شوکت علی تھہیم اور سابقہ ایم این اے عنائت علی شاہ سمیت پاکستان عوامی تحریک ،سنی اتحاد کونسل کے نمائندوں نے اپنے حامیوں اور کارکنوں سمیت بھرپور شرکت کی ۔تحصیل چوک میں دھرنا کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان،سنی اتحاد ،پاکستان عوامی تحریک ،پاکستان تحریک انصاف اور دیگر تنظیموں کے زیرِاہتمام لاہور ملتان روڑ ٹول پلازہ پر دھرنا دیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس دھرنے سے لاہور ملتان روڈ مکمل طور پر بند کر دیا گیاشرکاء دھرنا سے عمران دھول،فیصل فیاض اور مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل انصر عباس سرگانہ نے خطاب کیا۔
انصر عباس سرگانہ نے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ ظالم وجابر حکمران ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں اگر یہ حکمران کچھ عرصہ اور پاکستا ن کے ہر حکمران رہے تو وطن کی حالت عجیب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وسیع تر قومی مفاد میں شریف برادران کو حکومتوں سے الگ ہونا ہوگا انہوں نے اسلام آباد میں شرکاء پر تشدد کی شدید مزمت کی۔
مجلس وحدت مسلمیں پاکستان کی اپیل پر انقلاب مارچ کے شرکاء حکومتی یلغار کے خلاف یوم احتجاج کے سلسلے میں شہرکالا میں انڈس ہائی وے پراحتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں سے مولانا عمران حیدراوررضلعی سیکرٹری جنرل مولانہ عبدالخالق اسدی نے ٹیلی فونک خطاب کیا ۔پل پیا رے والی سے ٹریفک چوک تک احتجاجی دھرنے ہوئے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔تحصیل چوٹی زریں میں مجلس وحدت مسلمین،سنی اتحاد کے زیرِ ااہتمام احتجاجی دھر نا ہوا۔
کوٹ چُھٹہ تحصیل میں ۳۳موڑانڈس ہا ئی وے کو دھرنے کے شرکاء نے بلاک کر دیا۔ یہاں پر دھرنے کے شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین کے مولانا محمد اکبر قریشی آل پاکستان مسلم لیگ کے محمد علی سرورزئی مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری شعبہ جوانان تیمورعلی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سعید ناصربرادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری حکومت کا خاتمہ ہر پاکستانی محب وطن کی آواز بن چکی ہے اور انشاء اللہ بہت جلدی خوشخبری سن لیں گے۔
راجن پور میں امام بارگاہ جعفریہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمیں کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید غلام اصغر نقوی ضلعی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ بلال عباسی پاکستان عوامی تحریک کے سید عاشق رسول نے کی۔ جیسے ہی ریلی مرکزی امام بارگاہ سے برامد ہوئی تو پولیس نے شرکاء ریلی کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔پریس کلب کے سامنے سید اصغر نقوی نے شرکاء سے خطاب کیاتو ان کو پولیس نے حراست میں لے لیاجس پر مقامی ماتمی سنگتوں نے اور امام بارگاہ کی انتظامیہ نے پولیس کے اس عمل کی شدید مذمت کی۔
وہاڑی تحصیل بورے والا میں مجلس وحدت کے زیرِ اہتمام انقلاب مارچ پر حکومت کے وحشیانہ تشدد کے خلاف مرکزی امام بارگاہ ایچ بلاک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی گو علی عابد چوہددی کی قیادت میں مین بازار گول چوک سے ہوتی ہوئی کالج روڑ پریس کلب بوریوالہ پہنچی جہاں پر علی عابد چوہدری نے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے سیاسی جنازے کو کندھا دینے کے لئے مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر پہنچ گئے۔حکو مت یاد ررکھے کہ اگراس ظالم حکومت نے نہتے اور مظلوم کارکنوں پر تشددبند نہ کیا تویہی پنجاب پولیس ہی اس نواز شریف کو ائر پورٹ پر گھسیٹے گی اس طرح MWMاورPATکے کارکن اسی تاریخ کو دھرائیں گے اس کے بعد سید اقبال حسین شاہ سابق صوبائی صدر سنی اتحاد نے خطاب کیاکہ ہم حسینی ہیں اور حسینی ڈر کر بھاگنے والو ں میں سے نہیں ہیں شریف برادران جتنا بھی ظلم کر لیں ان کا نام یزیدیو ں کی فوج میں آگیا ہے۔حکومت دہشت گردی کو پروان چڑھا رہی ہے اور مظلوم اور بے گناہ پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلتی ہے۔
مرکزی کال پر ضلع راولپنڈی ،اسلام آبادکے زیرِ اہتمام فیص آباد انٹر چنیج پر احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں ضلعی سیکرٹر ی جنرل سعید رضوی سیکرٹری جنرل اسلام آباد سید ظہیر نقوی ،سید زین نقوی نے خظاب کیا۔اور حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان کیا۔اور کہا کہ قائدین کے حکم پر اس ا حتجانی تحریک کو قائم رکھیں گے،
رحیم یا ر خان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیرِ اہتمام مرکزی کال پر احتجاجی دھر نے کا اہتمام کیا گیا ۔چوک بہادر پور میں شرکاء دھرنے کے لیے جمع ہوئے تو پولیس نے ا ن پر حملہ کر دیا اور شرکاء جلوس وہاں سے منتشر ہو گئے اس طرح شرکاء سے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کا رکنوں نے بھر پور احتجاجی دھرنا دیا۔دھرنا سے ضلعی سیکرٹری جنرل غلام اصغر تقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اوچھی حرکتوں پر اتر آئی ہے اس حکومت کا انجام رضا شاہ پہلوی،حسنی مبارک اور قذافی جیسا ہونے جا رہا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین کی کال پر مجلس وحدت مسلمین ،عوامی تحریک،سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ٹھوکر نیاز بیگ میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔جس سے مولاناابوذر مہدوی ،مولانا امتیاز کاظمی،نے خطاب کیا ۔شرکاء نے سارا دن موٹروے کو بند رکھا اور پرچم اٹھا کر نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر سڑک کو ٹائر جلا کر بلاک کیا گیا ۔
فیصل آباد کچہری چوک میں مجلس وحدت مسلمین ،سنی اتحاد کونسل،عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔جس میں سنی اتحاد کونسل کے نائب سربراہ صاحبزادہ حسن رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کی حکومت نے ملک کو جنگل میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ملک میں لوٹ مار اور غنڈہ گردی حکومتی سرپرستی میں جاری ہے ۔ان حالات میں شیعہ سنی اتحاد سے ملک کو تکفیریت کے خاتمہ اور پاکستان کو عراق ،شام،لبنان بننے سے بچانے کے لیے نواز شریف برادران کی حکومت کا خاتمہ بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اب ہر پاکستانی اپنے وطن کے استحکام کے لیے اٹھ کھڑا ہوا ہے ہم اس ظلم پر جابر حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کو نچلی سطح پر شیعہ سنی اتحاد کی ضرورت ہے اور آئندہ آنے والے دھرنامیں اہل سنت علماء اور کارکن دھرناکے انتظامات میں بڑھ چرھ کر حصہ لیں گیاور تکفیریت کو مثالی شکست دیں گے احتجاجی دھرنے سے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار نقوی ،سید حسنین شیرازی،قاری محمد قیس ،علامہ احسان علی جعفری،تحریک انصاف کے محمد شفیق ،منہاج القرآن کے صدر عزیز الحسن اعوان،نے بھی خطاب کیا مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام تاندانوالہ میں دھرنے سے مولانا ریاض احمد شریفی جڑانوالہ میں ڈاکٹر راؤف ا ور چک جھمرہ میں مولانا حسنین عباس نے خطاب کیا شرکاء احتجاجی دھرنوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور شریف بردارن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
مظفر گڑھ میں بھی مجلس وحدت مسلمین ،سنی اتحاد کونسل،منہاج القرآن کے زیر اہتمام شاہ جمال چوک میں دھرنا دیا ۔جس سے تحریک انصاف کے حاجی رب نواز ،سنی اتحاد کونسل کے محمد سلیم قریشی اور عوامی تحریک کے شیخ محمد وقاص نے خطاب کیا شاہ جمال چول میں ٹائر جلا ئے گئے اور دھرنا دیا گیا۔جبکہ تحصیل کوٹ ادو میں کالی پل سے ریلی نکالی گئی جو پریس کلب کے سامنے جلسے میں تبدیل ہو گئی۔یہاں مقررین نے خطاب کیا اس کے بعد ریلوے چوک میں دھرنا دیا گیا ۔احتجاجی دھرنے سے تحریک انصاف کے عرفان بٹر ،ذوالفقار قریشی ،سنی اتحاد کونسل کے سجاد حسین آف دائرہ دین پناہ ،مجلس وحدت مسلمین کے نیاز حسین گشکوری،مولانانذر حسین اور آل پاکستان مسلم لیگ کے نور شاہ ، مولانا غلام حسین بٹل ،مولانا اصغر علی ،مولانا الہی بخش ،پیر علی رضا شاہ ،سید حسنین شاہ ،پیر غلام عباس شاہ ،جاوید شاہ نے خطاب کیااور شرکاء دھرنا نے حکومت کی رخصتی کے لئے اجتماعی دعا کرائی اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی شرکاء دھرنا نے قاتل قاتل نواز شریف قاتل،گو نواز گو۔گو شہباز گو اور لبیک یا حسین ؑ کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔
شیخوپورہ میں مرکزی کال پر انقلاب مارچ اسلام آباد کے شرکاء پر حکومتی تشدد کے خلاف امامیہ کالو نی میں جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنر ل سیدحسن رضا کاظمی نے کی شرکاء دھرنا سے مولانا سید ثقلین نقوی ،مولانا غلام عباس ، سید حسن کاظمی ضلعی سیکرٹری سیاسیات،پا کستان تحریک انصاف کے سابق امید وار محمد اصغر بھلہ نے خطاب کیا ،شرکا ء دھرنا نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور شیعہ سنی اتحاد کے حق میں نعرے لگائے۔
ملتان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ضلعی سیکرٹری جنر ل علامہ نادر حسین علوی کی قیادت میں نواں شہر ملتان سے ریلی نکالی جو مختلف شاہراہو ں سے ہو تی ہوئی راجہ پور بائی پاس پردھرنے میں تبدیل ہو گئی،یہا ں شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کے پرچم ،بینرز پلے کارڈاٹھا رکھے تھے اور ٹائیرجلا کر روڈکو بلاک کر دیاحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی شرکاءِ دھرنا سے مولانا نادر علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب شریف برادران کی تکفیر ی حکومت کا خاتمہ قریب ہے اور ہماری جدوجہد اور شہدوں کا خون رنگ لائے گا اور مظلوموں کو ان کا حق ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ80 ہزار پاکستانیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والو ں سے جو حکومت خون کا انتقام لینے کے بجائے مذاکرات کرے ایسی حکومت کو اقتدار رہنے کا کوئی حق نہیں ہے شہدا کے قاتلو ں سے مذاکرات شہداء کی توہین ہے جس کا خمیازہ حکومت کو بھگتنا ہو گا۔ضلعی سیکرٹری جنر ل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ نواز شریف برادران نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ہم جب تک حکومت کو اپنے انجام تک نہیں پہچائیں گے تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔مولانا اقتدار نقوی نے تمام سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا قاتل جمہوریت اور خونی جمہوریت جو اپنے شہریوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کرے ایسی حکومت کے حمایت کس منہ سے کر رہے ہیں سیا سی جماعتوں کو شہدا ء اور مظلوموں کی حمایت کرنی چاہیے ، شرکاء دھرنا سے سلیم صدیقی تحریک انصاف ، سنی اتحاد کونسل اورمنہاج القرآن کے قائدین نے بھی خطاب کیا۔
میانوالی میں تحریک انصاف کے دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین نے شرکت کی احتجاجی دھرنے میں فواد خان ،محسن خان ،اظہر خیل نے خطاب کیا۔دھرنے کے شرکاء نے میانوالی ۔بنوں روڈ سارا دن بند رکھا۔
ضلع قصور للیانی اڈہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو اسٹیشن پر آ کر احتجاجی دھرنا میں تبدیل ہوئی احتجاجی ریلی میں پاکستان عوامی تحریک ،منہاج ا لقرآن ،سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمیں کے کارکنون نے بڑی تعداد میں شرکت کی اسٹیشن دھرنا پر شرکاء سے تحریک انصاف کے سربراہ محمد فاخر ،دقیصر ایوب شیخ ،منہاج القرآن کے ڈاکٹر محمد یوسف آرائیں اور مجلس وحدت مسلمیں پاکستان کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید جعفر رضا شمسی نے خطا ب کیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی کل ایک آمرکی قبر پر کھڑا ہو کرقسم کھانے والا آج کا وزیرِ اعظم کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتا ہے آئین توڑنے والے آج آئین کے ٹھکیدار بنے ہوئے ہیں ۔ایسے لوگوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اب ایسے حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ جمہوریت ڈی ریل ہونی ہے تو ہو جائے مگر پاکستان ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اور جابر شریف برادران فوری طور پر اقتدار سے الگ ہو کر اقتدارِ حقیقی وارثوں اہلیانِ پاکستان کے سپرد کریں۔شرکاء دھرنا کو بعد ازاں پولیس نے طاقت کے بل بوتے پر منتشر کردیا۔
لودھراں میں مجلس وحدت مسلمین ،تحریکِ انصاف پاکستان ،عوامی تحریک پاکستان اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ ریلی امامیہ مسجد چوک سے نکالی گئی جو دریائے ستلج بہاولپور پل پر جا کر احتجاجی دھرنا میں تبدیل ہوئی اس مو قع پر سابقہ MNAامان اللہ خان نے خطاب کیاریلی کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل منظور حسین مگسی نے کی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر سرگودھا ضلعی صدر مقام پر مرکزی امام بارگاہ 7بلاک کے گیٹ پر احتجاجی دھرنے کاآغاز ہواجو بعد ازاں ضلعی سیکرٹری جنرل سید ظفر رضابخاری کی قیادت میں شاہین چوک اور مختلف بازاروں کا چکر لگاتے ہوئے حسین چوک نوری گیٹ پہنچا جہاں پر مرد و خواتین نے احتجاجی دھرنا دیااس موقع پر عوامی تحریک پاکستان سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی شرکاءِ دھرنا نے حکومت کے خلاف بینرز ،پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے شرکاء دھرنا سے ضلعی سیکرٹری جنرل سید ظفر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے اور حسنی مبارک اور قذافی کا انجام سامنے رکھ کر حکومت سے الگ ہو جائیں انہوں کے کہا کہ ہم اپنے وطن کے محافظ ہیں اور اس کا ہر طرح کا دفاع کر لیں گے۔